ای او بی آئی کے دو افسران کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ درج
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے دو اعلیٰ افسران کے خلاف بھاری رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق طحہٰ ٹیکسٹائل ملز کے ایڈمن منیجر شفقت علی کی شکایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کی گئی
جس کے نتیجے میں ریجنل ہیڈ شیخ نثار احمد اور ڈپٹی ریجنل ہیڈ نوازش حسین نے سرکاری فرائض کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس میں سے 50 ہزار روپے وہ پہلے ہی لے چکے تھا
چھاپے کے دوران ملزمان نے گاڑی بھگا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے تعاقب کر کے انہیں دھر لیا
دوسری جانب، ای او بی آئی انتظامیہ نے شفاف انکوائری کے بجائے ملزم کے قریبی دوست سجاد احمد کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، جبکہ بااثر لابی ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم ہو چکی ہے