گتا فیکٹری کی مسلسل بندش سے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے شہر  حیدرآباد میں گتا فیکٹری کی گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بندش کے خلاف مزدور رہنماؤں اور محنت کشوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیکٹری کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے

محنت کشوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری بند ہونے کے باعث غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مزدور رہنماؤں نے واضح کیا کہ فیکٹری انتظامیہ اور یونین کے مابین تنازعات اور اختلافات اپنی جگہ، لیکن اس کی سزا غریب اور بے قصور محنت کشوں کو دینا سراسر ناانصافی ہے

احتجاجی ملازمین نے اعلیٰ حکام اور فیکٹری انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گتا فیکٹری کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ مزدور بیروزگاری سے بچ سکیں، اور ان کی روکی گئی تمام تنخواہیں جلد از جلد جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنے گھروں کا گزر سفر کر سکیں