اسپین میں اجرت اور لیبر لاگت 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارۂ لیبر کے اعداد و شمار جاری
میڈرڈ ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) اسپین میں لیبر لاگت اور کارکنوں کی اجرتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ 26 برسوں میں سب سے بلند ترین سطح ہے۔ اسپین کے قومی ادارۂ لیبر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران فی ورکر اوسط لیبر لاگت 3,278 یورو (تقریباً 4.9 فیصد اضافہ) تک پہنچ گئی ہے
اسپین میں مجموعی لیبر لاگت کا اہم ترین حصہ یعنی اوسط ماہانہ مجموعی اجرت 4.9 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2,403.8 یورو فی ورکر ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب، دیگر غیر اجرت اخراجات بشمول لازمی سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشنز 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 874.21 یورو رہے
جس میں مالکان کی طرف سے دی جانے والی سوشل سیکیورٹی کا حصہ 4.5 فیصد بڑھا ہے۔ یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی بڑی تجارتی یونینز اور اور آجروں کی تنظیم کے درمیان قومی روزگار معاہدے کی تجدید پر ڈیڈ لاک برقرار ہے