جنیوا میں عالمی لیبر کانفرنس کا 114 واں اجلاس ختم، تاریخی عالمی کنوینشن منظور
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی لیبر کانفرنس کے 114 ویں اجلاس میں دنیا بھر کے 15 کروڑ سے زائد آن لائن اور پلیٹ فارم ورکرز کے تحفظ کے لیے تاریخی کنوینشن (متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے، جسے مزدور تنظیموں نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بڑی فتح قرار دیا ہے
نئی کنوینشن کے تحت رائیڈ ہیلنگ اور فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور الگورتھم کے ذریعے محنت کشوں کی بلاجواز برطرفیوں اور استحصال کا خاتمہ ہوگا اور انہیں منصفانہ اجرت و سوشل سیکیورٹی ملے گی۔
اجلاس میں امریکہ اور بااثر عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے صنفی مساوات کے قوانین کو کمزور کرنے کی سازشیں ورکرز گروپ کی شدید مزاحمت کے باعث ناکام ہو گئیں۔
انڈ سٹری آل کے سیکرٹری جنرل آٹل ہوئی نے میانمار میں مارشل لاء کے تحت پِسنے والے ساڑھے چار لاکھ گارمنٹ ورکرز کے بدترین استحصال پر عالمی برانڈز سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بیلاروس میں قید مزدور رہنماؤں کی رہائی پر بھی زور دیا گیا