ملی لیبر فیڈریشن کا جیولرز کی ہڑتال کی مکمل حمایت اور حکومتی رویے کی شدید مذمت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ملی لیبر فیڈریشن کراچی  کے جنرل سیکرٹری امجد اللہ خان نے آل پاکستان صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم شکارپوری کی پریس کانفرنس اور ایف بی آر کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں صرافہ مارکیٹوں کی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

اپنے ایک مذمتی بیان میں امجد اللہ خان نے کہا کہ وفاقی ادارۂ ریونیو ملک کے مینوفیکچرنگ اور تجارتی شعبے کو سہولت دینے کے بجائے گینگ وار کی طرز پر جیولرز کو نوٹسز بھیج رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں

انہوں نے  کہا کہ  صرافہ برادری گزشتہ سال 22 ارب روپے ٹیکس دینے کے بعد اس سال 44 ارب روپے ادا کرنے کو تیار ہے، لیکن ان پر پی او ایس قانون اور سیکشن 175-سی جیسے جابرانہ قوانین زبردستی مسلط کیے جا رہے ہیں۔

امجد اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی بلیک میلنگ کا فوری نوٹس لے کر صرافہ تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں، ورنہ یہ احتجاج ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر جائے گا