ڈچ ٹریڈ یونین ایف این وی کے اجلاس میں نئے پروگرام اور نئی قیادت کی منظوری

ایمسٹرڈیم ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) نیدرلینڈز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ایف این وی کے تین روزہ سالانہ کانگریس اجلاس میں سماجی تحفظ، صحت اور عوامی بہبود کے نظام کے دفاع کے عزم کے ساتھ نئے تنظیمی پروگرام اور نئی انتظامیہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کانگریس نے ممتاز مزدور رہنما ہانس اسپیک مین کو یونین کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے

یورپی پبلک سروسز یونین کے مطابق، اجلاس میں یورپی سیکرٹری جنرل جان ولیم گوڈریا نے خصوصی شرکت کی اور یورپی مارکیٹ میں لیبر قوانین کو نرم کرنے اور سپلائی چینز کے محنت کشوں پر اس کے اثرات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

 نئے پروگرام کے تحت پہلی بڑی احتجاجی مہم 23 جون کو پبلک سروس ڈے کے موقع پر ایمسٹرڈیم سمیت مختلف ریجنز میں شروع کی جائے گی۔ یونین نے واضح کیا کہ وہ سماجی بجٹ میں کٹوتیوں، تارکینِ وطن اور نوجوان ورکرز کے حقوق کی پامالی کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرے گی۔