فیلڈ اسٹاف یونین کی متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں سے ملاقات، سینٹری ورکرز کے مسائل پر تبادلۂ خیال
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فیلڈ اسٹاف اینڈ ورکرز یونین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی دفتر کا خیر سگالی دورہ کیا، جہاں مزدور رہنماؤں کے مابین سینٹری ورکرز کے درپیش مسائل اور ملک میں محنت کشوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی
ایل ڈبلیو ایم سی یونین کے رہنماؤں جناب عمران بٹ، جناب میاں تجمل، جناب شہزاد بٹ، جناب رفاقت علی، جناب ملک عارف اور جناب میاں خالد پر مشتمل وفد کا آفس آمد پر متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری حنیف رامے اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور ریجن کے کوآرڈینیٹر بابا محمد سرور نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
مشترکہ اجلاس میں شہر کے سینیٹیشن عملے کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا