انسدادِ چائلڈ لیبر کا عالمی دن، دنیا بھر میں اب بھی 13 کروڑ 80 لاکھ بچے مشقت پر مجبور
روم ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تحت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن امسال چائلڈ لیبر کو ریڈ کارڈ بچوں کے لیے منصفانہ کھیل اور بڑوں کے لیے باوقار کام کے سلوگن کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ارگنائزیشن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 13 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ بچے انتہائی خطرناک کاموں میں مصروف ہیں
غربت، عالمی معاشی عدم استحکام اور جنگوں جیسے معاشی جھٹکوں نے چائلڈ لیبر کی روک تھام کی کوششوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ سب سے زیادہ بچے زراعت کے شعبے میں مشقت کر رہے ہیں
اس موقع پر کیتھولک تنظیموں اور سول سوسائٹی نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بالغوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بچوں کے لیے لازمی تعلیم کو یقینی بنائیں