پائلر کا محنت کشوں کے حقوق اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ  کی ایک پُرعزم ٹیم نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف کے فروغ اور تمام محنت کشوں کے لیے ایک پائیدار اور جامع مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

ادارے کے ترجمان کے مطابق، موجودہ معاشی چیلنجز کے دور میں مزدور طبقے کو منظم کرنا اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔

 پائلر کی ٹیم ملک بھر میں صنعتی و زرعی ملازمین کو درپیش مسائل، اجرتوں میں عدم مساوات اور سماجی تحفظ کی کمی کو دور کرنے کے لیے پالیسی سازی اور بیداری مہم کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادارے کا مقصد ایک ایسا ماحول قائم کرنا ہے جہاں ہر ورکر کو مساوی مواقع، تحفظ اور باوقار روزگار میسر ہو سکے۔