چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری کا بچوں کے تحفظ کا عزم
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی مشقت چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان وفاقی اور صوبائی سطح پر بچوں سے مشقت کے خاتمے اور ان کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق، صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کا تحفظ آئینِ پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 11 جبری مشقت کی ممانعت اور آرٹیکل 25-اے 5 سے 16 سال کے بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کو برقرار رکھنا طویل المدتی سماجی و معاشی فلاح کے لیے ناگزیر ہے
انہوں نے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کا روشن مستقبل تعمیر کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔