محنت کش لیبر فیڈریشن کی کمشنر مردان سے ملاقات، مزدور مسائل پر تفصیلی گفتگو
پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مردان میں کاشتکاروں اور صنعتی مزدوروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے انجمن کاشتکاران کے صوبائی صدر اجمل شاہ روغانی اور محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابرار اللہ کی قیادت میں کمشنر مردان جناب جاوید خان مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
وفد میں ظاہر محمد خان، اعجاز خان گل بہار، اسلام گل لوند خوڑ، مراد خان، عباس خان کوٹ اسماعیل زئی، گلزار خان اور شہباز شاہ سمیت دیگر معززین شامل تھے، ملاقات کے دوران وفد نے علاقے کے زمینداروں اور صنعتی مزدوروں کو درپیش دیرینہ معاشی و انتظامی مسائل پر کھل کر بات چیت کی اور تفصیلی مطالبات کمشنر کے سامنے رکھے۔
کمشنر مردان جاوید خان مروت نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں اجمل شاہ روغانی اور ابرار اللہ نے کاشتکاروں اور مزدوروں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے پر کمشنر مردان کا شکریہ ادا کیا