بابائے سیسی کا ملازمین کے حقوق کے لیے ایکشن کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف کے رہنما ظفر اقبال نیازی المعروف بابائے سیسی نے ادارے کے ملازمین کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ اور سابقہ یونینز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2023ء اور 2026ء کی ڈی پی سی میں کلاس فور اور کلرکوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، جبکہ حالیہ میڈیکل سائٹ کی بھرتیوں میں ناانصافی کی گئی
بابائے سیسی نے تمام مسائل کے مستقل حل کے لیے فوری طور پر ایک بااختیار ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کمیٹی پیرامیڈیکل اسٹاف کا ٹائم اسکیل، سروس اسٹرکچر، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چارٹر آف ڈیمانڈ کی مراعات اور ہسپتالوں کے رہائشی امور پر قانونی و اخلاقی راستہ اپنائے گی .
انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کے حل کی شرط اتحاد ہے اور پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاج یا عدالت جانے سمیت ہر قربانی کے لیے تیار ہے