انقلابی بھٹہ مزدور یونین نے 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کردیا
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان کی ہدایت پر انقلابی بھٹہ مزدور یونین فیصل آباد کے صدر عمران نظیر نے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر فیصل آباد ویسٹ سے اہم ملاقات کی اور انہیں 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
مطالبات میں بھٹہ مزدوروں کی فوری رجسٹریشن، ای او بی آئی ، سوشل سیکیورٹی کارڈز کا اجرا، مہنگائی کے تناسب سے اجرت میں 200 فیصد اضافہ اور کم از کم ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزدوروں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم و وظائف، رہائش، پینے کے صاف پانی، بھٹوں پر باؤنڈری وال کی تعمیر اور جنسی ہراسگی کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان انقلابی پارٹی نے ان تمام مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔