ملی لیبر فیڈریشن کے وفد کی سیکریٹری لیبر سندھ سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے صوبائی سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سندھ، جناب ساجد جمال ابڑو سے ایک اہم اور تعمیری ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد سندھ بھر کے صنعتی اور نجی اداروں کے محنت کشوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہتر حکمتِ عملی وضع کرنا تھا

ملاقات کے دوران صوبے میں لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے سماجی تحفظ سوشل سیکیورٹی جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 سیکریٹری لیبر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومتِ سندھ مزدوروں کے جائز حقوق کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس اہم موقع پر ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری امجد اللہ خان بھی موجود تھے، جنہوں نے مزدوروں کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔