صنعتی مزدوروں کے بچوں کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان، فی بچہ 10 ہزار روپے وظیفہ مقرر
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایجوکیشن سیکشن نے حکومتِ سندھ کے تعاون سے صوبے کے تمام اضلاع کے صنعتی محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی سال 2025-2026ء کے وظائف اور سہولیات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے
ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014ء کے تحت جاری کردہ اس پیکیج کے تحت صنعتی مزدوروں کے بچوں (پہلی کلاس سے لے کر گریجویشن تک) کو تعلیمی معاونت کے طور پر فی بچہ 10,000 روپے کی رقم بذریعہ بینک اکاؤنٹ فراہم کی جائے گی
حکام کے مطابق صنعتی محنت کشوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نئی کلاس کے لیے مطلوبہ درخواست فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے آجر ایمپلائر کے پاس جمع کرائیں
یا تمام متعلقہ دستاویزات ای او بی آئی/سیسی کارڈ، شناختی کارڈ اور بچوں کا فارم ب منسلک کر کے اشتہار کی اشاعت کے 20 دن کے اندر ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ، گلشن اقبال کراچی کے پتے پر جمع کرائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی نامکمل درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی