صدر مملکت کا طلاق یافتہ بہن کو فیملی پینشن دینے کا حکم، ای او بی آئی کو فوری عمل درآمد کی ہدایت
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صدرِ پاکستان نے ای او بی آئی کے متوفی ملازم کی طلاق یافتہ بہن مجیدہ پروین کی اپیل منظور کرتے ہوئے وفاقی محتسب کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے اور ادارے کو فیملی پینشن فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
صدر سیکرٹریٹ نے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود صدارتی حکم نامے پر عمل نہ کرنے پر ای او بی آئی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں
کیس کے مطابق مارچ 2019ء میں دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے سابق ای او بی آئی افسر نصیر احمد اعوان کی طلاق یافتہ بہن کو پینشن دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، جس پر ای او بی آئی کا موقف تھا کہ ان کے قوانین میں طلاق یافتہ بہن بیوہ بہن کی طرح پینشن کی حقدار نہیں
تاہم صدر مملکت نے رولنگ دی کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو برابری کا حق دیتا ہے اور طلاق یافتہ بہن کی مشکلات بیوہ سے کم نہیں ہوتیں لہٰذا ان کے درمیان تفریق آئین کے منافی ہے