عالمی لیبر کانفرنس ، چوہدری سعد محمد جنیوا روانہ، ملک مختار اعوان قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کے ممبر چوہدری سعد محمد سالانہ انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں ملکی محنت کشوں کی نمائندگی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے جنیوا سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق یہ تنظیم کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ہر سال عالمی فورم پر پاکستان بھر کے مزدوروں کی بطور ڈیلیگیٹ نمائندگی کا مستقل استحقاق اسی فیڈریشن کو حاصل ہوتا ہے۔
فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چوہدری سعد محمد جیسے نوجوان، تعلیم یافتہ اور متحرک رہنما ہی عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق کی مؤثر ترجمانی کر سکتے ہیں۔ ان کی جنیوا میں مصروفیت کے دوران ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد مختار اعوان فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔