عالمی لیبر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی، چوہدری سعد محمد نے محنت کشوں کا موقف پیش کیا
جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ 114 ویں عالمی لیبر کانفرنس کے جنرل سروے میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور آئی ایل او کے ممبر چوہدری سعد محمد نے ملک کا موقف پیش کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی مزدوروں کو درپیش موجودہ معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مشکلات کی تفصیل سے وضاحت کی۔ ان کی اس مدلل نمائندگی کو عالمی مزدور رہنماؤں، آجروں اور حکومتی وفود کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔
اس عالمی کانفرنس میں حکومتِ پاکستان کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کر رہے ہیں، جبکہ آجروں ایمپلائرز کی نمائندگی ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید نذر علی کی جانب سے کی جا رہی ہے