مہران لیبر فیڈریشن کا فرٹیلائزر فیکٹریوں کے ملازمین کے اسکیلز واضح کرنے کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے کراچی میں ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ و چیئرمین ویجز بورڈ نذیر احمد سومرو اور این آر سی رجسٹرار مہر علی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں فنانس سیکرٹری علی گوہر سمیجو اور یاسر رضا سمیجو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقاتوں کے دوران سندھ بھر کے محنت کشوں کے مسائل اور بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ فرٹیلائزر فیکٹریوں کے ملازمین کے اسکیلز واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا
جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے محکمہ محنت کراچی کے افسران، محمد علی خاصخیلی اور جام صفدر علی سمیجو کو نئی تعیناتی اور ترقی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مزدوروں کی فلاح کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے