اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ  محنت کشوں کی ای او بی آئی پنشن میں کٹوتی پر تشویش

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن  کی جانب سے مکمل پنشن فوائد نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیل ملزمتاثرہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی انتظامیہ یہ واضح کرے کہ بقایاجات ملنے کے باوجود اس عرصے کو پنشن کی منصفانہ کیلکولیشن میں شامل کیوں نہیں کیا جا رہا

ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے ریٹائرڈ ورکرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ای او بی آئی کے علاقائی دفاتر یا انشورنس کورٹ میں تحریری درخواستیں جمع کروائیں تاکہ ان کی بیمہ شدہ سروس کا ازسرِ نو تعین کر کے مکمل پینشن بحال کی جا سکے۔