اینگرو مینجمنٹ کے اعداد و شمار میں بڑی ہیر پھیر، مزدوروں کے حقوق پر ڈاکے کا الزام

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  اینگرو مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ملازمین کے اعداد و شمار پر مزدور رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر کرپشن اور دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔

اینگرو مینجمنٹ کے مطابق اینگرو کے تینوں پلانٹس میں کل ملازمین 1810 ہیں، جبکہ اینگرو زرخیز کے ملازمین 2270 اور ویئر ہاؤسز کے ملازمین کی تعداد 983 بتائی گئی ہے۔

مزدوروں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اینگرو فرٹیلائزر کا بڑا پلانٹ صرف 1810 ملازمین کے ساتھ چل رہا ہے، تو اینگرو زرخیز جیسے چھوٹے پلانٹ میں 2270 ملازمین کیسے ہو سکتے ہیں؟ اسی طرح ویئر ہاؤسز میں بھی 983 ملازمین حقیقت میں موجود ہی نہیں ہیں۔

مزدور رہنماوں کے مطابق مینجمنٹ حقائق چھپا کر مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو حقوق کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔