مائنز ویلفیئر بورڈ کا پنجاب کے کان کنوں کے لیے انقلابی ریلیف پیکیج کا اعلان

لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں مائنز ویلفیئر بورڈ کا 63 واں اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں کمشنر مائنز محمد اسد اور معروف مزدور رہنما رانا سعید خٹک نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کان کنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے لیے متعدد انقلابی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے چکوال اور میانوالی میں مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کی بیواؤں کے لیے مریم نواز راشن کارڈ دینے کی منظوری دی

مزید برآں کان کنی کے علاقوں کے لیے پکی سڑکوں کی تعمیر اور یکم جولائی سے کان کنوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے صوبائی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا مزدور رہنما رانا سعید خٹک نے ان اقدامات کو کان کنوں کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا