بین الاقوامی لیبر کانفرنس میں پاکستانی وفد  کی آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل سے اہم ملاقات

جنیوا ( مہرین صدیقی، نمائندہ لیبر نیوز جنیوا ) جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس  کے 114 ویں سیشن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی چوہدری سالک حسین سمیت پاکستان کے مزدرو اور آجر رہنماوں نے آئی ایل او  کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مستقل اور پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

چوہدری سالک حسین نے روزگار کے مواقع بڑھانے اور محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری حکومتی کوششوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی

ایمپلائز فیڈریشن کے رہنما نذر علی نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو سے ملاقات میں تنظیم کے ساتھ پاکستان کے مثبت اور تعمیری تعاون کو خوب سراہا،

جبکہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور آئی ایل گورننگ باڈی کے رکن چوہدری سعد محمد نے ملک میں محنت کشوں کے لیے موزوں حالاتِ کارکے فروغ اور سماجی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا