مشرقِ وسطیٰ لیبر مارکیٹ پر کاری ضرب، لاکھوں محنت کش بیروزگار ہونے کا خدشہ
قاہرہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ اور جیو پولیٹیکل تنازعات نے خطے کی لیبر مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے
جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ جنگ کی ہولناکیوں کے باعث بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور کاروباری اداروں کی بندش سے لاکھوں مقامی اور غیر ملکی محنت کشوں کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے اور بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے براہِ راست اثرات بالخصوص غزہ، لبنان اور ارد گرد کے علاقوں کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں، جہاں سیاحت، تجارت اور تعمیرات کے شعبے مکمل ٹھپ ہو چکے ہیں
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ کشیدگی فوری طور پر ختم نہ ہوئی تو خطے میں معاشی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، جس سے نہ صرف محنت کش طبقہ غربت کی دلدل میں دھنس جائے گا بلکہ عالمی سپلائی چین اور افرادی قوت کی نقل و حرکت بھی بری طرح متاثر ہوگی۔