سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم،سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تین سینئر افسران کے تبادلے معطل

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے گریڈ 19 کے تین سینئر افسران کے تبادلے اور جونیئر ملازمین کو عارضی چارج دینے کے خلاف دائر درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے تینوں نوٹیفکیشنز کو معطل کر دیا ہے

 عدالتِ عالیہ نے اس معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے 23 جون تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس عبد الباسط بلو کا تبادلہ کر کے عارضی چارج بشیر احمد چاچڑ کودیا

جبکہ  ڈائریکٹر ویلفیئر احتشام خان میو کی جگہ آمنہ منظور کو چارج دیا اور ڈائریکٹر ورکس مظفر علی شاہ کا تبادلہ کر کے انکی جگہ عارضی چارج فیصل شمس سہتو کو سونپ دیا تھا

وکیل نے دلیل دی کہ گریڈ 19 کے سینئر افسران کو ہٹا کر جونیئر ملازمین کو نوازنا سراسر قانون کے خلاف ہے، لہذا عدالت اس اقدام کو مستقل طور پر کالعدم قرار دے