میک ڈونلڈز کے خلاف فوڈ یونین کا تاریخی مقدمہ 3 لاکھ محنت کشوں کے متاثر ہونے کا امکان
سڈنی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کی وفاقی عدالت میں میک ڈونلڈز کے خلاف دائر کردہ ایک تاریخی اور سب سے بڑے اجتماعی دعویٰ کی باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی ہے
جس کے فیصلے سے ملک بھر کے 3 لاکھ سے زائد موجودہ اور سابقہ محنت کش متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ مقدمہ ریٹیل اینڈ فاسٹ فوڈ ورکرز یونین کی جانب سے دائر کیا گیا ہے
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ چین نے مروجہ لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو شفٹ کے دوران ملنے والے قانونی اور لازمی طور پر پیڈ منٹ کے آرام کے وقفے سے محروم رکھا
یونین کا مؤقف ہے کہ میک ڈونلڈز نے اپنے مینیجرز کے ذریعے ورکرز پر دباؤ ڈالا، جس کی وجہ سے یہ محنت کش بنیادی حقوق سے محروم رہے
اگر عدالت ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو کمپنی کو کروڑوں ڈالرز ہرجانہ اور واجبات ادا کرنے پڑیں گے، جو آسٹریلیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تصفیہ ہوگا