بولیویا میں مزدور تنظیموں کا صدر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ

لاپاز ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بولیویا میں جاری ملک گیر عام ہڑتال کے دوران ملک کی سب سے بڑی اور بااثر مرکزی مزدور تنظیم  اور دیگر ٹریڈ یونینز نے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال، ایندھن کی شدید قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر صدر لوئس آرسے سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزدور رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قلت، ادویات اور بنیادی اشیاءِ خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں

یونینز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صدر اپنے عہدے سے الگ نہیں ہوتے یا معیشت کی بحالی کے لیے کوئی ٹھوس اور فوری لائحہ عمل سامنے نہیں لاتے، تب تک ملک گیر ہڑتال اور اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی کا سلسلہ غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گا