سیسی بھرتیاں، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا سندھ ہائی کورٹ جانے کا اعلان
کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ہیومن رائٹس پروٹیکشن نیٹ ورک کے رہنماء ظفر اقبال نیازی بابائے سیسی نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی سال 2023 کی بھرتیوں میں ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ملازمتوں سے محروم رہنے والے امیدواروں کو انصاف دلانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے
انہوں نے ایک اہم بیان میں کہا کہ 2026 کی حالیہ بھرتیوں میں ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف تو آواز اٹھائی جا رہی ہے، لیکن 2023 میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ پاس کرنے والے اور گزشتہ 6 سے 8 سال سے ولیکا ہسپتال میں خدمات انجام دینے والی اسٹاف نرسز سمیت دیگر حقدار امیدواروں کو تاحال نظرانداز کیا گیا ہے
ظفر اقبال نیازی نے تمام متاثرہ امیدواروں پر زور دیا کہ وہ خاموش بیٹھنے کے بجائے اپنے شناختی کارڈ، ٹیسٹ سلپ اور رزلٹ کاپی کے ساتھ فوری رابطہ کریں تاکہ عدالت کے ذریعے آئینی حق حاصل کیا جا سکے