جنوبی کوریا میں غیر ملکی محنت کشوں کا استحصال جاری، آئی او ایم کی ہولناک رپورٹ

سیول( لیبرن نیوز فارن ڈیسک )  انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن  کی جنوبی کوریا برانچ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں لیبر قوانین کے تحت مقامی اور غیر ملکی مزدوروں کو مساوی حقوق حاصل ہونے کے باوجود تارکینِ وطن محنت کشوں کو تحفظ کی مسلسل ناکامیوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ یہ تشویشناک صورتحال مروجہ قوانین اور زمینی حقائق کے مابین گہرے تضاد کو ظاہر کرتی ہے

رپورٹ کے مطابق زرعی، مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر، طویل کام کے اوقات، اور رہائش کی ناقص سہولیات جیسے مسائل کا سامنا ہے

 آئی او ایم نے نشاندہی کی ہے کہ آجروں کی جانب سے قانونی دفعات کی خلاف ورزی اور نگرانی کے کمزور نظام کی وجہ سے یہ محنت کش بنیادی انسانی اور قانونی حقوق سے محروم ہیں

تنظیم نے حکومتِ جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ نفاذِ قانون کے طریقہ کار کو سخت کرے تاکہ غیر ملکی افرادی قوت کے حقوق کا حقیقی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔