ورکر ویلفیئر بورڈ کی غفلت، 300 مزدور بچوں کے اسکالرشپ فنڈز بند ہونے سے تعلیمی مستقبل داؤ پر

ایبٹ آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی مبینہ غفلت اور بیوروکریٹک ہٹ دھرمی کے باعث فیکٹری محنت کشوں کے 300 بچوں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے

 بورڈ انتظامیہ نے غریب طلبہ کے 20 کروڑ روپے کے اسکالرشپ فنڈز مہینوں سے روک رکھے ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی پورٹل بند اور امتحانی نظام درہم برہم ہو چکا ہے

طلبہ نمائندے حسن خان نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مزدور دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا ہے متاثرطلبہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی بندش اور میس بند ہونے سے طلبہ بھوکے رہ کر پڑھنے پر مجبور ہیں، جو تعلیمی قتل عام کے مترادف ہے۔

 متاثرہ خاندانوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر 20 کروڑ روپے کے فنڈز فوری ریلیز نہ کیے گئے تو مزدور بچے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے