مزدوروں کے 5% فنڈ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، انتظامیہ سے ریکارڈ طلب
سکھر( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ کی ہدایت پر جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر عبدالصمد سومرو کی صدارت میں مہران لیبر فیڈریشن اور اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی کی سی بی اے یونینز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مزدوروں کو ملنے والے سالانہ 5 فیصد پرسسٹ (منافع کا حصہ) فنڈ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بدعنوانی اور بی ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں
مزدور رہنماؤں کے مطابق اینگرو کے تینوں پلانٹس کے ملازمین کی کل تعداد 1,810 ہے، جبکہ انتظامیا نے 5,563 افراد کو فنڈز کی فراہمی ظاہر کی ہے جس میں 3,490 بیرونی ملازمین شامل دکھائے گئے ہیں۔
جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر نے انتظامیہ کے نمائندے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےآئیندہ اجلاس میں بااختیار افسران کو بلایا ہے اور سال 2024-2025 کے فنڈز کی تقسیم، بینک اسٹیٹمنٹس، منافع کی شرح اور ملک بھر کے گوداموں میں کام کرنے والے 983 ملازمین کی بھرتیوں کا مکمل تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے