مزدوروں کے5 فیصد منافع میں کٹوتی کا انکشاف، لیبر ڈپارٹمنٹ کا ایکشن
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل لیبر کراچی نذیر احمد سومرو اور جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالصمد سومرو نے اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی کے بیگنگ اینڈ لوڈنگ پلاٹ کے مزدوروں کو سالانہ منافع میں مبینہ طور پر کم حصہ 5 فیصد) دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
محکمہ لیبر سندھ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی مہران لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں محمد عالم سمیجو، نیاز بگھیو اور راحب علی سمیجو کی درخواست پر کی گئی ہے
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ کمپنی انتظامیہ اور کمیٹی ممبران کی مبینہ ملی بھگت سے محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اینگرو انتظامیہ اور یونین نمائندوں کو 14 مئی 2026 کو حیدرآباد طلب کر لیا ہے تاکہ اس تنازع کا فوری حل نکالا جا سکے۔
مہران لیبر فیڈریشن کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزدوروں کے قانونی حق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔