متحدہ لیبر فیڈریشن کے سینئر مزدور رہنما اکبر چوہدری ہسپتال منتقل
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کے ممتاز مزدور رہنما اور متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار اکبر چوہدری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
ان کی علالت کی خبر ملتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں اور مزدور تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسپتال میں اکبر چوہدری کی خیریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا
سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل لاہور ہائیکورٹ آصف محمود چیمہ، ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر غلام عباس، اور عوامی ورکرز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری امجد رشید شامل تھے۔ اس کے علاوہ اے ڈبلیو پی پنجاب کے صدر عامر حمزہ ورک اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کی نصرت بشیر ظفر نے بھی ہسپتال آ کر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اکبر چوہدری نے تمام ساتھیوں اور بہی خواہوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا ہے