ایشیا بھر میں پلیٹ فارم محنت کش سڑکوں پر نکل آئے، حقوق کے لیئے بھرپور احتجاج

ڈھاکہ ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) تھائی لینڈ، فلپائن، انڈونیشیا اور نیپال سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں رائیڈ ہیلنگ ڈرائیورز اور ڈیلیوری رائڈرز نے سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی

 پلیٹ فارم ورکرز نے مطالبہ کیا کہ انہیں باقاعدہ مزدور تسلیم کیا جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر مستحکم آمدنی اور طویل ورکنگ آورز جیسے مسائل سے نجات دلائی جائے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہروں کا نظام چلانے والے ان ورکرز کو تاحال سوشل پروٹیکشن اور یونین سازی کے حقوق حاصل نہیں ہیں

یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی لیبر کانفرنس میں پلیٹ فارم ورک کے لیے نئے بین الاقوامی معیارات پر بحث متوقع ہے

محنت کشوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں منصفانہ اجرت، مؤثر نمائندگی اور اجتماعی سودے بازی کا حق دیا جائے۔ ان کا نعرہ تھا پلیٹ فارم ورکرز بھی مزدور ہیں ان کے حقوق ابھی تسلیم کیے جائیں