بیلجیئم کے مزدوروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
بیلجیئم ( لیبر نیوز فارن نیوز ) ٹریڈ یونینز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اجرتوں میں عدم اضافے کے خلاف آئندہ ہفتے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے، جس کے باعث ٹرینوں، بسوں اور ہوائی سفر سمیت تمام بنیادی عوامی خدمات درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے
یونین رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ویج انڈیکسیشن کے نظام کو بہتر بنائے اور توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر محنت کشوں کو ریلیف فراہم کرے۔
برسلز ایئرپورٹ اور ریلوے حکام نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ ہو سکتی ہیں
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ تب تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ مالکان اور حکومت ان کے معاشی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتے
اس ہڑتال سے برسلز سمیت ملک کے تمام بڑے تجارتی مراکز مفلوج رہنے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو احتجاجی ریلیوں کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔