مہران لیبر فیڈریشن کے وفد کی ڈی جی لیبر سے ملاقات، گھوٹکی کے مزدوروں کے مسائل پر تشویش
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو نے کراچی میں ڈائریکٹر جنرل لیبر نذیر احمد سومرو سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں سندھ کے صنعتی علاقوں میں محنت کشوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران میاں عبدالرحیم بھارو نے خاص طور پر ضلع گھوٹکی کی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز کا بڑا مرکز ہونے کے باوجود وہاں کے مزدور بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں۔
انہوں نے ڈی جی لیبر سے درخواست کی کہ وہ ذاتی طور پر گھوٹکی کا دورہ کریں تاکہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی حالتِ زار کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل نذیر احمد سومرو نے مزدور رہنما کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد ضلع گھوٹکی کا دورہ کریں گے اور قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے