شام کی لیبر یونین کا محنت کشوں کے سماجی یکجہتی کے فروغ کا عزم
شام ( لیبر نیوز مشرق وسطی ڈیسک ) شمالی و مشرقی شام کے شہر کوبانی میں لیبر یونین نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں سماجی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزدور طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، تاہم موجودہ جنگی حالات اور معاشی ناکہ بندی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے
لیبر یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کشوں کو ان کا جائز مقام دینے کے ساتھ ساتھ کام کی جگہوں پر حفاظتی اقدامات اور منصفانہ اجرت کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مزدوروں کا اتحاد ہی استحصالی قوتوں کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے، اور سماجی انصاف کے قیام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ ایک مستحکم اور خوشحال معاشرہ تشکیل پا سکے