اسپرٹ ایئرلائنز کی بندش سے ہزاروں محنت کش بے روزگار

نیویارک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے اسپرٹ ایئرلائنز کی اچانک بندش کو ہوا بازی کی صنعت اور ملازمین کے لیے ایک ‘تباہ کن دھچکا’ قرار دیا ہے

اس فیصلے کے نتیجے میں 2000 سے زائد محنت کش ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ ہزاروں دیگر زمینی ملازمین اور عملے کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے

ایسوسی ایشن کے مطابق ایئرلائن کی بندش سے نہ صرف ہزاروں خاندان معاشی بحران کا شکار ہوں گے بلکہ مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں بھی کمی آئے گی۔

اے ایل پی اے نے متاثرہ پائلٹس کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑے مالیاتی فیصلے کے اثرات پوری امریکی ایوی ایشن مارکیٹ پر مرتب ہوں گے۔