یوم مئی ، آئی ایل او کا مزدور قوانین کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کا عادہ
ہری پور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) یومِ مزدور کی تقریب میں آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیئر تھامس ٹونٹسل نے خصوصی شرکت کی، جہاں صوبائی حکومت نے مزدور قوانین کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کا عادہ کیا۔
وزیرِ محنت فیصل ترکئی نے واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی قوانین کو آئی ایل او کے معاہدوں کے مطابق ڈھالا گیا ہے تاکہ صنفی مساوات اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایس پی پلس کے بین الاقوامی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
مزدوروں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور حقوق کے نفاذ کو شفاف بنانے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے رجسٹرڈ محنت کشوں کی مکمل نگرانی کی جا سکے گی۔