یوم مئی تقریب، فیصل ترکئی کا بچوں سے مشقت کے خاتمے کے منضوبے کا اعلان

ہری پور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  خیبر پختونخوا کے وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی نے یومِ مزدور پر لیبر کالونی ہری پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے

انہوں نے صوبے میں بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے 2025 سے 2029 تک کے جامع عملی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔

وزیرِ محنت نے حطار صنعتی اسٹیٹ کے لیے برن یونٹ، ٹراما سینٹر اور نئی سڑک کی منظوری کا اعلان کیا۔ حطار حادثے کے متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔

 فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے 45 سے زائد تعلیمی ادارے فعال ہیں جہاں ہزاروں طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔