سوات میں یوم مئی کی تقریب کوئلہ کانوں کے مزدوروں کے لیے تحفظ اور حقوق کا مطالبہ
سوات( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان سنٹرل مائینز لیبر فیڈریشن پختونخوا اور ‘سموا’ کے زیرِ اہتمام سوات پریس کلب میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
تقریب میں کوئلہ کانوں کے محنت کشوں کی جان لیوا حالات میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مقررین نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے والا یہ طبقہ آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ سیمینار میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کانوں میں جدید حفاظتی آلات کی فراہمی اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں محنت کشوں کے لیے ہیلتھ انشورنس، سوشل سیکیورٹی اور کان کنی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ بھی دہرایا گیا تاکہ ان کے جان و مال کا تحفظ ہو سکے۔