یومِ مئی ریلی : وطن دوست مزدور فیڈریشن کا نئی صنعتوں اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
لاڑکانہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کی کال پر لاڑکانہ میں ایک بڑی ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا
ریلی کے شرکاء نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا جس میں سینکڑوں محنت کشوں نے لیبر ہال سے پریس کلب تک مارچ کیا

ریلی کی قیادت کامریڈ حیدر جویو، قادر کرد اور دیگر رہنماؤں نے کی مقررین نے سندھ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نئی صنعتوں کے قیام اور اجرتوں کو مہنگائی کے تناسب سے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا
رہنماؤں نے زور دیا کہ تمام مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رجسٹر کر کے سہولیات دی جائیں اور فیکٹری قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
