پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ملازمین کی مزدور ریلی ، محنت کشوں کو خراجِ تحسین

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  محکمہ محنت و انسانی وسائل، حکومتِ پنجاب کے زیرِ انتظام پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کی  قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے.

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ملازمین نے یوم مئی کے موقع پر ریلی نکالی اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ یہ محنت کش ہی ہیں جو اپنی دن رات کی محنت سے دنیا کو روشن کرتے اور انسانی زندگی کو آسان بناتے ہیں.

ملازمین نے کہا کہ یومِ مئی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے میں ہر کام کی اپنی قدر ہے اور ہر محنت کش ملک کی تعمیر و ترقی اور کامیابی میں برابر کا حصہ دار ہے

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے خاندانوں کے لیے تعلیم، صحت اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ محنت کش طبقے کو ایک باوقار سماجی مقام میسر آ سکے.