محنت کش ملکی اساس کے سفیر ہیں، وزیر اعظم کا یومِ مئی پر پیغام
اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیورو چیف اسلام آباد ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو ان کی بے لوث خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مزدور اور ہنرمند افرادی قوت ہی اندرون و بیرون ملک ہماری پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں نے کہا کہ مزدور اور ہنرمند افرادی قوت ہی اندرون و بیرون ملک ہماری پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں
انہوں نے سمندر پار لاکھوں محنت کشوں کو ملکی اساس کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بھیجا گیا زرمبادلہ ملکی معاشی استحکام میں بیش قدر حصہ ڈالتا ہے
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت افرادی قوت کو عالمی معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے
انہوں نے ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ جیسے اداروں کی جانب سے مزدوروں کو پنشن، تعلیم اور رہائش کی فراہمی کے عزم کو دہرایا انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں