محنت کشوں کا تحفظ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ملی لیبر فیڈریشن کا حکومت سے بڑا مطالبہ

لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا جبران نے ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک کے موقع پر ملک بھر میں محنت کشوں کے غیر محفوظ حالاتِ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کراچی کے گل پلازہ المیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد شہادتیں عمارتوں میں حفاظتی معیارات کی عدم موجودگی اور انتظامی غفلت کا نتیجہ تھیں

رانا جبران نے کہا کہ کراچی سے بلوچستان کی کانوں تک محنت کشوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، جبکہ سالانہ سینکڑوں سینیٹیشن ورکرز زہریلی گیسوں کی نذر ہو جاتے ہیں

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محض بیانات کے بجائے عملی طور پر آگ بجھانے کے آلات، ہنگامی راستوں اور حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مزدور خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر محفوظ محسوس نہیں کرے گا، ملکی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا