یوکرین کی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کا جنگ زدہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کرنے کا اعلان

کیئف ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز آف یوکرین  نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ٹریڈ یونین تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سویڈش تنظیم یونین ٹو یونین کے ساتھ اپنے اشتراک کار میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ہے، جس کا بنیادی مقصد مزدوروں میں ان کے قانونی حقوق اور اجرتوں کی ادائیگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس منصوبے میں سات مختلف شعبوں کی ٹریڈ یونینز شامل ہیں جو جنگ زدہ حالات میں مزدوروں کے حقوق کا دفاع کریں گی

چیئرمین سرہی بائیزوف نے اس مشکل وقت میں سویڈش تنظیم کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف شراکت داری کا مظہر ہے بلکہ یوکرین میں ٹریڈ یونین تحریک کی بقا کے لیے بھی انتہائی ناگزیر ہے

بین الاقوامی تعاون کے ذریعے یوکرائنی محنت کشوں کو بہتر کام کے حالات اور سماجی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا