پریم یونین وفد کی ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو سے ملاقات، ملازمین کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پریم یونین کوئٹہ ڈویژن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی صدر ارشد یوسفزئی کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ، محمود الرحمن لاکھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں یونین کے سیکرٹری قدرت اللہ بڑیچ، محمد سلیم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے محمود الرحمن لاکھو کو ڈی ایس کوئٹہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صوبائی صدر ارشد یوسفزئی نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈی ایس کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور ریلوے کی بہتری کے لیے یونین انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

ڈی ایس محمود الرحمن لاکھو نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ریلوے کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر ریلوے آپریشنز اور ملازمین کو درپیش انتظامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا