آئی ایل او مالی بحران کا شکار ہوگیا، انڈسٹری آل کی تشویش
جنیوا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) مزدوروں کی عالمی تنظیم انڈسٹری آل نے عالمی ادارہ محنت کو درپیش شدید مالی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال عالمی سطح پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو متاثر کر سکتی ہے۔
آئی ایل او کو یہ بحران رکن ممالک کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث درپیش ہے جس کی وجہ سے ادارے کے کئی اہم منصوبے اور آپریشنز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئی ایل او کا کمزور ہونا ان کروڑوں مزدوروں کے لیے نقصان دہ ہے جو سماجی انصاف اور کام کے بہتر حالات کے لیے اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھروسہ کرتے ہیں۔
مزدروں کی عالمی تنظیم نے رکن ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریاں فوری پوری کریں تاکہ آئی ایل او اپنی نگرانی اور معیارات کے نفاذ کا کام جاری رکھ سکے۔
عالمی لیبر ماہرین کے مطابق یہ بحران ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی معاشی عدم استحکام کے باعث مزدوروں کے حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے