ملی لیبر فیڈریشن کا محنت کشوں کے استحصال کے خلاف کھلی کچہریوں کا اعلان
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے ہر کارخانے اور مارکیٹ کی سطح پر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے
فیڈریشن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مزدوروں کے مسائل سننے کے لیے جگہ جگہ کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی
اجلاس میں جنرل سیکریٹری لیاقت مداخیل نے شکاگو کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یکم مئی کو کراچی پریس کلب پر بڑے اجتماع کا اعلان کیا ہے
سینئر نائب صدر عارف روہیلہ نے پنشنرز کے مسائل جبکہ ڈاکٹر مہذیب نے ہوم بیسڈ ورکرز کی کم اجرت پر تشویش کا اظہار کیا
اجلاس کے اختتام پر محنت کشوں کی قانونی مدد اور میڈیا کوریج کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاکہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو منظم کیا جا سکے