امریکہ کے محنت کشوں کا یونائیٹڈ آٹو ورکرز میں شمولیت کا فیصلہ
واشنگٹن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) امریکہ میں کاریں بنانے والی بڑی کمپنیوں ٹیسلا، بی ایم ڈبلیو اور ریوین کے ہزاروں ملازمین نے ملک کی سب سے بڑی لیبر یونین یونائیٹڈ آٹو ورکرزمیں شامل ہونے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے
یہ پیش رفت فورڈ اور جنرل موٹرز جیسی کمپنیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور تنخواہوں میں تاریخی اضافے کے بعد سامنے آئی ہے
غیر یونین یافتہ فیکٹریوں کے ورکرز اب بہتر اجرتوں طبی مراعات اور ملازمت کے تحفظ کے لیے منظم ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا میں یونین سازی کی کوششوں کو اہمیت دی جا رہی ہے جہاں ماضی میں انتظامیہ کی جانب سے ایسی تحاریک کی مزاحمت کی جاتی رہی ہے
لیبر رہنماؤں کا خیال ہے کہ اگر یہ مہم کامیاب ہوتی ہے تو اس سے امریکہ کی آٹوموبائل انڈسٹری میں طاقت کا توازن مزدوروں کے حق میں بدل جائے گا اور دیگر غیر منظم شعبوں میں بھی یونین سازی کی نئی لہر پیدا ہو سکتی ہے۔